مون سون کی مزید بارشیں، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

rain report

چیف میٹرولوجٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان،شمالی علاقہ جات،سندھ میں بارش ہوئی جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں آج رات یا کل صبح تیز بارش کا امکان ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں آج دوپہر بھی بارش متوقع ہے،کراچی میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے، پیر سے کراچی میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔

دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی مون سون کا کہنا تھا کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ 23 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا سلسلہ مزید 3 سے 4 روزتک جاری رہے گا جس کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔

این ڈی ایم اے کے اعلامیہ کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، گوجرانوالہ، لاہور اور کراچی میں سیلابی صورتحال متوقع جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے لاہورسمیت پنجاب بھرمیں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کو مزید بارشیں متوقع ہیں۔

لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، قصور، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد اور جھنگ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، بہاولنگر اوراوکاڑہ میں بارش جبکہ ملتان، خانیوال، وہاڑی اور بہاولپور میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں