بھارت: لینڈ سلائیڈنگ، ہلاکتیں، 100 سے زائد لاپتہ


نئی دہلی: بھارت میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 16 افراد ہلاک اور 100 سے زائد لاپتہ ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ممبئی میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوا جبکہ کئی افراد مٹی کے ملبے تلے دب گئے ہیں جنہیں نکالنے کا کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی غذائی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

ریسکیو ذرائع کے مطابق اندھیرے اور بارش کے باعث ریسکیو کے کام میں مشکلات پیش آ رہی ہیں جبکہ ریسکیو آپریشن صبح تک کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقے کے تقریباً 40 مکانات لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آئے ہیں۔

ملبے تک دبے کئی افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے تاہم اب بھی بیشتر افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کی تلاش کا کام صبح دوبارہ شروع کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں