رونے کا نیا ریکارڈ بنانے کی کوشش ناکام، شخص بڑے نقصان سے بچ گیا


نائیجیریا میں مسلسل رونے کا نیا ریکارڈ بنانے کی کوشش کرنے والا شخص وقتی طور پر نابینا ہو گیا اور ریکارڈ بنانے میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نائیجیرین شخص ٹیمبو ایبیرے نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرانے کی کوشش میں مسلسل رونے کا اہتمام کیا جسے ایک ہفتے تک رونا تھا۔

نائیجرین شخص مسلسل رونے کے باعث وقتی طور پر نابینا ہو گیا جس کی وجہ سے اسے رونے کی کوشش روکنا پڑی۔

ٹیمبو ایبیرے کی مسلسل رونے کی وجہ سے سر میں شدید درد شروع ہو گیا جبکہ اس کا چہرہ بھی سوج گیا اور آنکھوں پر ورم آ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: قرآن پاک کی بیحرمتی، سویڈن کا سفیر ملک بدر

ٹیمبو نے ریکارڈ بنانے کے لیے باضابطہ طور پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے حکام کو نہیں بلایا تھا تاہم ریکارڈ بنانے کے لیے اسے ایک ہفتے تک مسلسل رونا تھا لیکن وہ اس میں کامیابی حاصل نہیں کر سکا۔

ٹیمبو ایبیرے کا ارادہ ہے کہ وہ اب دوبارہ اس ریکارڈ کی کوشش کریں گا۔


متعلقہ خبریں