عالمی غذائی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ


لندن:  روس کا یوکرین اناج معاہدے سے نکلنے کے فیصلے پر عالمی غذائی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نے یوکرین اناج معاہدے سے نکلنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کی وجہ سے عالمی سطح پر غذائی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مطابق یوکرین سے اناج کی فراہمی روکنے سے جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے ممالک زیادہ متاثر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران پر نئی پابندیاں

روسی کے فیصلے کی وجہ سے شمالی افریقہ سمیت دیگر غریب ممالک میں بھی غذائی قحط کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ مطالبات پورے ہونے پر معاہدے میں واپس آئیں گے۔ روس کو کھاد اور اجناس کی برآمدات کی اجازت نہیں ملی جبکہ گزشتہ سال یہ معاہدہ عالمی خوراک کے بحران سے بچنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں