میری رائے میں وزیراعظم نواز شریف ہوں گے، ان کے نام پر کاٹا کبھی نہیں لگا، خواجہ آصف

میری رائے میں وزیراعظم نواز شریف ہوں گے، ان کے نام پر کاٹا کبھی نہیں لگا، خواجہ آصف

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ الیکشن کے بعد میری رائے میں آئندہ وزیراعظم میاں نواز شریف ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس میں بری

انہوں نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا میاں نواز شریف کے نام پر کاٹا کبھی نہیں لگا، قمر جاوید باجوہ کے آرمی چیف بننے کے بعد بھی نواز شریف کے نام پر کاٹا نہیں تھا، بہت سے لوگ جو ن لیگ کے نہیں، کہتے ہیں نواز شریف کے ساتھ ناانصافی ہوئی۔

وزیر دفاع نے کہا حامد خان اور سلمان اکرم راجہ نے بھی کہا کہ نواز شریف سے زیادتی ہوئی، ہماری خواہش ہے کہ میاں صاحب کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا ازالہ ہو۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور آرمی چیف نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں اہم کردار ادا کیا۔

12 اگست کو اسمبلی تحلیل ہوئی تو 11 اکتوبر سے پہلےالیکشن کرا دیں گے، الیکشن کمیشن

ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے بھی جیلیں کاٹی ہیں لیکن ان کی طرح کسی نے نہیں کیا، رانا ثناء اللّٰہ اور احد چیمہ بھی جیل گئے مگر ثابت قدم رہے، احد چیمہ کو وعدہ معاف گواہ بننے کا کہا لیکن وہ نہیں بنے۔

انہوں نے کہا نواز شریف کو باہر بھیجنے کیلئے معاملے کو مینج نہیں کیا گیا تھا، نواز شریف کی صحت اس وقت واقعی بہت خراب تھی، انہیں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ نے ملک سے باہر بھیجا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی نواز شریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ نہیں کرسکتے تھے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ماضی میں نواز شریف کی اداروں کے ساتھ نہیں افراد کے ساتھ چپقلش رہی، نواز شریف کو ہٹانے اور دوسرے شخص کو لانے میں ملک کا بہت نقصان ہوا۔

نواز شریف کی انتخابی مہم دنیا دیکھے گی، خواجہ آصف

وزیر دفاع نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سے لوگ ان کی اپنی پالیسیوں کی وجہ سے ٹوٹے ہیں، ایسے بے شمار لوگ ہیں جو آج بھی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں ان کا ٹکٹ لیں گے۔


متعلقہ خبریں