اسٹورٹ براڈ کی ٹیسٹ کرکٹ میں 600 وکٹیں مکمل


آسٹریلیا کے خلاف ایشیز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر اسٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 600 وکٹیں مکمل کرلی ہیں۔

اسٹورٹ براڈ یہ سنگِ میل عبور کرنے والے دنیا کے دوسرے فاسٹ باؤلر ہیں، برطانوی فاسٹ باؤلر نے کیرئیر کے 166 ویں ٹیسٹ میں 600 وکٹیں مکمل کیں۔

اسٹورٹ براڈ کو چھ سو وکٹیں مکمل کرنے کے لئے دو وکٹیں درکار تھیں، ان کا پہلا شکار آسٹریلیا کے عثمان خواجہ بنے، ان کے بعد ٹریویس ہیڈ کی وکٹ ان کی 600 ویں وکٹ تھی۔

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ4 وکٹوں سے جیت لیا

برطانوی فاسٹ باؤلر 600 وکٹیں حاصل کرنے والے پانچویں باؤلر ہیں جبکہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے دوسرے فاسٹ باؤلر ہیں، ان سے قبل 600 وکٹیں مکمل کرنے کا اعزاز بھی انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن کے پاس ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں مرلی دھرن نے حاصل کر رکھی ہیں وہ 800 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ دوسرے نمبر پر شین وارن ہیں انہوں نے 708 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

تیسرے نمبر پر جیمز اینڈرسن ہیں انہوں نے 688 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، 619 وکٹوں کے ساتھ انیل کمبلے چوتھے نمبر پر ہیں، اسٹورٹ براڈ 600 وکٹوں کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں