بارش کے باعث آئیسکو کے 40 سے زائد فیڈرز پر ٹرپنگ اور فالٹ رپورٹ


آئیسکو کے تمام آپریشن سرکل کی حدود میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے آئیسکو کے 40 سے زائد فیڈرز کے ٹرپ کرنے اور فالٹ کی رپورٹ سامنے آئی۔

ترجمان آئیسکو کے مطابق متاثرہ فیڈرز میں لوہی بھیر، ایف سیون ون، اپر ٹوپہ،گلبرگ 5، سروس روڈ،ریڈیو پارک جنڈ سٹی اور فتح جنگ شامل ہیں۔

اے بلاک جھنگی،سیداں ڈھوک حسو،غریب وال، لال کرتی،لالہ زار پر بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، آپریشن ٹیمیں متاثرہ فیڈرز پر بجلی بحال کرنے کے لیے مصروف عمل ہیں۔

موسلا دھار بارش، گولڑہ موڑ کے قریب دیوار گرنے سے 12 مزدور جاں بحق

آئیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث بجلی بحالی کی کارروائیوں میں فیلڈا سٹاف کو مشکلات کا سامنا ہے،شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بارش کے دوران بجلی کی تاروں، کھمبوں ور دیگر تنصیبات سے دور رہیں۔

ترجمان نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شارٹ سرکٹ سے محفوظ رہنے کے لیے بجلی وائرنگ درست کروائیں،بجلی نہ آنے کی صورت میں شہری شکایات کے اندراج کے لیے ہیلپ لائن نمبر 118 پر رابطہ کریں۔


متعلقہ خبریں