حکومت جن وعدوں پر قائم ہوئی ایک بھی پورا نہیں ہوا، سراج الحق

فوٹو: فائل


لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت جن وعدوں پر قائم ہوئی اس میں سے ایک بھی پورا نہیں ہوا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اتحادیوں کی 15 ماہ کی کارکردگی ریکارڈ قرضے اور تاریخی مہنگائی ہے جبکہ 13 پارٹیوں کی حکومت جن وعدوں پر قائم ہوئی ایک بھی پورا نہیں کیا۔

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور پیپلز پارٹی نے مہنگائی کے خلاف ریلیاں نکالیں لیکن آج چینی 160 اور آٹا 200 روپے کلو مل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے زرداری اور بلاول کی ملاقات، نگران سیٹ اپ پر اہم مشاورت

سراج الحق نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے حکم پر قوم کا خون چوسنے کی پالیسی زور و شور سے جاری ہے۔

انہوں ںے کہا کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ کر کے عوام سے مزید 500 ارب روپے لوٹے جائیں گے لیکن حکمرانوں کی مراعات اور پروٹوکول کلچر میں کوئی کمی نہیں آئی۔


متعلقہ خبریں