جسم کو جوان رکھنے میں غیرمعمولی کامیابی


بوسٹن: ماہرین خلیاتی پروگرامنگ کا ایک ایسا طریقہ سامنے لائے ہیں جس کے تحت بدن کے ہر عضو کو جوان رکھا جا سکے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی، یونیورسٹی آف مین اور میساچیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے ماہرین نے جسم کو بڑھاپے سے بچانے اور جوان رکھنے کا تجربہ کیا جس میں انہیں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

اس نئے تجربے سے ری جنریٹو میڈیسن کی نئی راہیں کھیلیں گی اور ساتھ بڑھاپے سے وابستہ امراض کے نئے علاج بھی سامنے آسکیں گے۔

اس سے قبل جسم کو جوان رکھنے کا کام صرف پیچیدہ جین تھراپی سے ہی ممکن تھا۔

تاہم اس کے تجربات چوہوں پر کیے گئے ہیں جو انسانی متبادل کے طور پر بطور جانوروں کے ماڈل استعمال ہوتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پانی پینے کا بہترین وقت کون سا؟

ماہرین نے اب چوہوں کے جلد کے خلیات لے کر ایک کیمیائی عمل سے گزارے اور انہیں جوان خلیات میں تبدیل کردیا۔ ماہرین نے کل 6 کیمیائی امتزاج سے معلوم کیا جس سے خلیاتی گھڑی کو سست کیا جاسکتا ہے اور ان کا جینیاتی تجزیہ بھی کیا. حیرت انگیز طور پر خلیات صرف ایک ہفتے سے بوڑھے سے جوان ہوگئے جو غیرمعمولی کامیابی ہے۔

اس عمل سے اعضا کو دوبارہ اگانے، بڑھاپا بھگانے کی جین تھراپی اور دیگر ایسے ہی حیرت انگیز کام کیے جاسکیں گے۔


متعلقہ خبریں