محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج بروز 18 جولائی ملک بھر میں محرم کے چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔
محرم الحرام کے چاند کی رویت کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کوئٹہ میں ہوگا جہاں ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز اور دیگر حکام بھی شرکت کریں گے۔
چاندکی رویت سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں محرم کا چاند نظر آنے کے معمولی امکانات ہیں۔