ٹوئٹر کی آمدن میں 50 فیصد کمی

Twitter

کیلیفورنیا: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی آمدن میں 50 فیصد تک کمی ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کی خریداری کے بعد سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کی اشتہارات سے آمدنی میں تیزی سے کمی آنا شروع ہوئی۔

ٹوئٹر کی آمدن میں کمی کے حوالے سے ایلون مسک نے کہا کہ ٹوئٹر کی آمدنی میں بہت زیادہ کمی ہوئی ہے اور 50 فیصد آمدنی اشتہارات سے کمی ہوئی ہے جبکہ قرض کا بوجھ بھی بڑھ گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر پر کی جانے والی تبدیلیوں کی وجہ سے ٹوئٹر صارفین اور اشتہارات میں تیزی سے کمی واقع ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کمپنی سے عملہ فارغ، چیٹ بوٹ کی خدمات حاصل کر لیں

ایک رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں ٹوئٹر نے 3 ارب ڈالر آمدن کا امکان ظاہر کیا جو گزشتہ سال 2022 کے مقابلے میں صرف ایک تہائی ہے۔

دوسری جانب میٹا نے ٹوئٹر کے مقابلے میں “تھریڈز” نامی ایپ لانچ کی گئی ہے جس کے پہلے 5 دن میں ہی 10 کروڑ صارفین رجسٹرڈ ہوئے۔


متعلقہ خبریں