بھارت، ایک کروڑ کمانے والے یوٹیوبر کے گھر پر انکم ٹیکس کا چھاپہ، 24 لاکھ برآمد

بھارت، ایک کروڑ کمانے والے یوٹیوبر کے گھر پر انکم ٹیکس کا چھاپہ، 24 لاکھ برآمد

نئی دہلی: بھارت میں محکمہ انکم ٹیکس نے ایک یوٹیوبر کے گھر پہ چھاپہ مار کر 24 لاکھ روپے برآمد کر لیے ہیں، یو ٹیوبر کی آمدنی ایک کروڑ روپے ہے۔

بھارت، ٹماٹروں کی فروخت سے کاشتکار کروڑ پتی بن گیا

مؤقر بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے رہائشی تسلیم سے محکمہ انکم ٹیکس کے حکام تفتیش کر رہے ہیں، وہ گزشتہ کئی سالوں سے یوٹیوب چینل چلا کر ایک کروڑ روپے کے مساوی رقم کما رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تسلیم نامی یوٹیوبر پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ غیرقانونی طریقے سے پیسے کما رہے ہیں لیکن ان کے اہل خانہ نے اس بات کی سختی سے تردید کی ہے۔

بھارتی شہر بریلی سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر تسلیم شیئر مارکیٹ کے موضوع پر ویڈیوز بناتے ہیں جب کہ ان کے بھائی فیروز کا کہنا ہے کہ وہ اپنی آمدن سے ٹیکس بھی ادا کرتے ہیں۔

یورپی پارلیمان نے بھارت کو نسلی فسادات پر آئینہ دکھا دیا

میڈیا رپورٹ کے مطابق فیروز کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی تسلیم ٹریڈنگ ہب 3.0 کے نام سے یوٹیوب چینل چلاتے ہیں جس سے ان کی آمدنی ایک کروڑ 20 لاکھ روپے ہے جس میں سے چار لاکھ روپے وہ ٹیکس کی مد میں دیتے ہیں۔

فیروز کے مطابق ہم غلط کام نہیں کرتے، اپنا یوٹیوب چینل چلاتے ہیں، اس سے اچھی آمدن ہوتی ہے جو کہ سچی بات ہے لیکن انکم ٹیکس کا چھاپہ ایک باقاعدہ سازش ہے۔

بھارتی کمپنی سے عملہ فارغ، چیٹ بوٹ کی خدمات حاصل کر لیں

میڈیا رپورٹ کے مطابق یوٹیوبر تسلیم کی والدہ کا بھی یہی مؤقف ہے کہ ان کے بیٹے کو غیر قانونی طور پر پھسایا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں