ہر شخص کو بنیادی طور پریہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی سیاسی پارٹی بنائے، امتیاز گل


سینئر تجزیہ کار امتیاز گل نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ ایک پارٹی جو ابھی زیر عتاب ہے اس کا دوسرا دھڑا سامنے آگیا ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ‘ویوز میکرز’ میں سینئر تجزیہ کار امتیاز گل نے کہا کہ ہر شخص کو بنیادی طور پر  یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی پارٹی بنائے، اس پر بالکل اعتراض نہیں ہونا چاہیے لیکن ان حالات کو دیکھنا چاہیے جس کی وجہ سے یہ تقسیم پیدا ہو تی ہے اور نئی جماعت وجود میں آتی ہے ۔

پرویز خٹک کا پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے نام سے نئی پارٹی بنانے کا اعلان

انہوں نے کہا ہے کہ اگر قدرتی طور پر یہ کام ہوا ہو تو اس کامستقبل ہوتا ہے، اگر کراس روٹ سے عوام میں شروع کرتے ہیں جس کی جڑیں موجود ہوں تو انکا مسقبل ہوتا ہے۔

سینئر تجزیہ کار کہنا تھا کہ لیکن یہ کام جو ہوا ہے اس پر سوائے افسوس کے کچھ نہیں کہا جا سکتا اس کے علاوہ اس کا مستقبل کوئی بہت زیادہ روش نہیں ہو گا۔

انکا کہنا تھا کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کی کئی شاخیں بنیں جبکہ پیپلز پارٹی کے دھڑےہوئےاس سے کسی کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔

سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ

امتیاز گل کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ کی عوام کا جیسا مزاج ہےاور پرویز خٹک نے جو پارٹی بنائی ہے میرے نہیں خیال کہ انہیں عوام میں زیادہ مقبولیت ملے گی ۔


متعلقہ خبریں