شاہین آفریدی نے نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا، وکٹوں کی سنچری مکمل


قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کے پہلے ہی روز نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کی 2 روزہ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ سری لنکا کے شہر گال میں کھیلا جارہا ہے۔ اس موقع پر میزبان ٹیم سری لنکا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر رہی ہے۔

پاکستان بمقابلہ سری لنکا، رضوان سمیت بڑے نام ٹیم کا حصہ نہیں

شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی سیشن میں ایک وکٹ حاصل کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کر لیں۔ شاہین آفریدی نے سری لنکا کے نشان مدوشکا کی وکٹ حاصل کرکے اپنی 100 وکٹوں کا ہدف عبور کیا۔

سری لنکا کے بلے باز نشان مدوشکا شاہین آفریدی کے دوسرے اوور کی دوسری ہی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اسی کے ساتھ ہی شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ میچ میں 100 وکٹیں مکمل کرنے والے 19 ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اس سے پہلے یہ اعزاز قومی کرکٹر مشتاق احمد اور عمران خان نے بھی 26 ٹیسٹ میچز میں حاصل کیا تھا۔ شاہین آفریدی کی طرف سے بھی 26 ٹیسٹ میچز میں 100 ٹیسٹ وکٹوں کا ہدف پورا کیا گیا ہے۔

شاہد آفریدی نے ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کو فائنلسٹ قرار دے دیا

خیال رہے کہ شاہین آفریدی کے 3 دسمبر 2018 کو ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد سے کوئی بھی پاکستانی باؤلر ان سے زیادہ وکٹیں حاصل نہیں کرسکا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سری لنکا کے خلاف کھیلی جانی والی سیریز کو شاہین آفریدی کیلئے اہمیت کا حامل قرار دیا جارہا تھا۔


متعلقہ خبریں