شیریں مزاری کو ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ ، وزارت داخلہ ، ایف آئی اے سے جواب طلب

shireen mazari

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے  وزارت داخلہ اور ایف آئی اے سے 3 روز میں جواب طلب کر لیا ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے  سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو سینئر افسران کو عدالتی معاونت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت میں پیشی کیلئے ایسے افسران کو مقرر کیا جائے جنہیں کیس کے حقائق معلوم ہوں۔

شرجیل میمن کا نام مستقل ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ افسران کیس سے متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ آئندہ سماعت پر عدالت میں حاضر ہوں، بعد ازاں عدالت نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت 19 جولائی تک ملتوی کر دی۔


متعلقہ خبریں