پاکستان نے مفرور ملزم برطانیہ کے حوالے کر دیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان نے قتل کے مفرور ملزم کو گرفتار کر کے برطانیہ کے حوالے کر دیا۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ملزم پر برطانوی خاتون پولیس افسر کے قتل کا الزام تھا اور ملزم کو 14 جنوری 2020 کو لوہی بھیر کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

برطانیہ میں قتل کے مبینہ ملزم کو ڈیڑھ ماہ قبل برطانیہ کے حوالے کیا گیا، ملزم کو ملزمان حوالگی ایکٹ 1972 کے تحت برطانیہ کے حوالے کیا گیا جبکہ ملزم کی برطانیہ حوالگی کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی عدالت میں کیس چل رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ 9 مئی ، 2 ماہ کے دوران کتنی خواتین گرفتار کتنی رہا ہوئیں ؟ رپورٹ جاری

برطانوی سفارتخانے کی جانب سے ملزم کی حوالگی سے متعلق پاکستان سے درخواست کی گئی تھی اور ملزم پر 18 نومبر 2005 کو بریڈ فورڈ میں برطانوی خاتون پولیس افسر کو قتل کرنے کا الزام تھا۔


متعلقہ خبریں