بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ

electricity bill

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ کرلیا گیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنیادی ٹیرف میں اضافہ آئی ایم ایف شرائط کے تحت کیا جائے گا۔

بجلی صارفین پر 3.23 روپے فی یونٹ ایف سی سرچارج عائد

بنیادی ٹیرف میں اضافہ یکمشت یا مرحلہ وار کیا جائے اس پر مشاورت جاری ہے ۔

اوسطاً ٹیرف کی فی یونٹ قیمت 24 روپے 82 پیسے سے بڑھ کر 30 روپے تک ہو جائے گی۔

بجلی کم از کم 4 روپے مہنگی کریں گے، حکومت کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی

ٹیکس اور سلیبس کے ساتھ اوسطاً فی یونٹ قیمت 50 روپے تک پہنچ جائے گا۔

قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے فیصلہ نوٹیفکیشن کی صورت میں ہوگا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں