انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد اچانک اضافہ

Dollar

کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد اچانک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کا رجحان سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 94 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی نئی قیمت 277 روپے 40 پیسے ہوگئی۔ اس سے قبل دن کے آغاز میں ہی انٹربینک میں ڈالر 98 پیسے سستا ہوا تھا۔

دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں بھی 100 انڈیکس میں 101 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس 45 ہزار 368 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

سونا مزید سستا ہو گیا

خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 98 پیسے کی کمی سامنے آئی تھی۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کمی ہوئی تھی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے پر بند ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں