ہالی ووڈ اداکاروں کی ہڑتال کا اعلان، فنکار اسٹوڈیو چھوڑ کر پہنچنے لگے


ہالی ووڈ اداکاروں نے 6 دہائیوں میں پہلی مرتبہ مصنفین کی ہڑتال کا حصہ بننے کا اعلان کردیا، اداکاروں اور مصنفین کے ہڑتال کی وجہ ٹی وی اور فلم انڈسٹری میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال ہے۔ 

عالمی خبر رساں ادرارے بلوم برگ کے مطابق 160,000 فنکاروں کی نمائندگی کرنے والی تنظیم ‘اسکرین ایکٹرز گلڈ’ نے ‘الائنس آف موشن پکچر اینڈ ٹیلی ویژن پروڈیوسرز’ کے ساتھ نئے لیبر معاہدے تک پہنچنے میں ناکامی کے بعد جمعرات کو واک آؤٹ کا اعلان کردیا۔

ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شوارزنیگر نے کہا تھینک یو پاکستان

‘الائنس آف موشن پکچر اینڈ ٹیلی ویژن پروڈیوسرز’ کی اس ہڑتال کا آغاز آدھی رات کو ہوا جبکہ رائٹرز گلڈ آف امریکہ 2 مئی سے ہڑتال پر ہے۔ ہڑتال کی وجہ سے نہ صرف ہالی ووڈ پروڈکشنز متاثر ہوں گی بلکہ مالی نقصان بھی ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکاروں اور مصنفین کو ٹی وی اور فلم میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال پر تحفظات ہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ کارکن تنخواہوں میں بہتری کا بھی مطالبہ کررہے ہیں۔

اس حوالے سے ہالی ووڈ اداکاروں کو آئندہ ہفتے ہونے والے فلم پریمیئرز، ایوارڈز شوز اور سان ڈیاگو کومی کون انٹرنیشنل جیسی تقریبات کی تشہیر بھی روکنی ہوگی۔ ساتھ ہی بیرون ملک شوٹ کیے جانے والے پروگرام بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان حادثے کا شکار ہو گئے

اب تک اس ہڑتال میں شامل ہونے والے اداکاروں میں امریکی اداکار جین فونڈا اور سوزن سارنڈن، امریکی اداکار روب لو اور مارک رفالو اِن فنکاروں میں شامل ہیں جو پہلے ہی مصنفین کی حمایت کی حمایت میں وہاں موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں