بینٹلے ملسن کار بلغاریہ کے سفارتخانے یا وزارت خارجہ کے حوالے کی جائے، ٹریبونل کا فیصلہ

بیرون ملک سے کروڑوں روپے مالیت کی چوری شدہ گاڑی لانے والے ملزم کا کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا

لاہور: کسٹمز اپیلٹ ٹربیونل لاہور نے قرار دیا ہے کہ کسٹمز کی جانب سے گزشتہ سال کراچی سے ضبط کی گئی بینٹلے ملسن لگژری کار ملک میں اسمگل نہیں کی گئی تھی اور نہ ہی چوری ہوئی تھی بلکہ اسے اسلام آباد میں تعینات بلغاریہ کے سفیر کے نام پر درآمد کیا گیا تھا۔

کراچی میں کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ بینٹلے کار پکڑی گئی

دو رکنی کسٹمز اپیلٹ ٹربیونل نے لگژری کار کی ملکیت کے دعویدار کی جانب سے دائر کردہ اپیل پر جاری اپنے فیصلے میں کہا ہہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ زیر تنازع گاڑی کو کسٹمز ڈپارٹمنٹ نے قانونی دائرہ اختیار کے بغیر ضبط کیا۔

فیصلے کے مطابق ریکارڈ سے ثابت ہوا ہے کہ گاڑی کی ملکیت بلغاریہ کے سفارت خانے کے نام پر ہے، اگر گاڑی سفارتخانے سے چوری ہوئی تھی تو ایف آئی آر درج کرائی جانی تھی۔

27 ارب روپے مالیت کی گاڑیوں سے لدا ہوا بحری جہاز ڈوب گیا

ٹریبونل نے حکم دیا ہے کہ کار کو بلغاریہ کے سفارت خانے کے حوالے کریں کیونکہ وہ اس کا قانونی مالک ہے اور اگر بلغارین سفارت خانہ گاڑی کی ملکیت سے انکار کرے تو گاڑری مزید کارروائی کے لئے وزارت خارجہ کے حوالے کر دی جائے۔

کسٹمز اپیلٹ ٹربیونل دو رکنی تھا جس میں چیئرمین عارف خان اور عبدالباسط چوہدری شامل تھے۔

بیرون ملک سے کروڑوں روپے مالیت کی چوری شدہ گاڑی لانے والے ملزم کا کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا

واضح رہے کہ گذشتہ سال ستمبر میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کی رپورٹ ملنے پر کسٹمز حکام نے گاڑی کو ضبط کیا تھا، چوری، ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی اور غیر قانونی رجسٹریشن کے الزامات پر گاڑی قبضے میں لی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں