ستلج کے اطراف میں 20 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع


بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے ستلج کے اطراف 20 سے زائد دیہات زیر آب آ گئے ہیں اور ان کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے، دیہاتی اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ علاقوں کا رخ کرنے لگے ہیں۔

سیلابی پانی کی وجہ سے نگر گاؤں کا حفاظتی بند بھی ٹوٹ گیا ہے، دریائے ستلج میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، سیلاب کے باعث فصلیں اور سڑکیں زیر آب آ گئی ہیں۔

دریائے ستلج میں دو لاکھ کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے،قصور،مستے کی، سہجرہ، دھوپ سڑی، دونہ، چھانٹ سمیت متعدد گاؤں زیر آب آ گئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر قصور کا کہنا ہے کہ کمال پورہ، بھکی ونڈ سمیت پانچ گاؤں مکمل خالی کرالئے گئے،ان کا کہنا تھا کہ دریائے ستلج میں بوٹس اور عملہ کو بڑھا دیا گیا ہے،سرکاری و غیر سرکاری عمارات میں ریلیف کیمپس قائم کر گئے ہیں۔

دوسری جانب جھنگ میں دریائے چناب میں سیلابی پانی کے بہاؤ میں اضافہ جاری ہے، اطراف کے 40 دیہاتوں میں 48 ہزار آبادی متاثر ہوئی ہے جبکہ فصلیں اور رابطہ سڑکیں بھی زیر آب آگئی ہیں۔


متعلقہ خبریں