آٹے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا

آٹا سستا

گندم اور آٹے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور اور اس کے گردو نواح کے علاقوں میں گندم کی سرکاری قیمت 3900 سے بڑھا کر 4750 روپے من ہو گئی ہے، جبکہ راولپنڈی میں 4850 روپے من میں فروخت کی جارہی ہے۔

لاہور اور اس کے گردو نواح میں آٹے کے 20 کلو تھیلے میں 50 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، آٹے کی نئی قیمت 2850 روپے ہوگئی ہے ۔

چینی کے 50کلو بیگ کی قیمت میں 200روپے اضافہ

گزشتہ پندرہ دن میں دن میں آٹے کی قیمت میں 200 روپے فی کلو اضافہ کیاگیاہے جبکہ سرکاری قیمت کے تحت 20 کلو آٹے کا تھیلا 2250 روپے میں فروخت ہونا چاہیے مگراس قیمت میں فروخت نہیں کیا جارہا۔

علاوہ ازیں لاہور میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے، تھوک میں چینی کی فی کلو قیمت مزید 4روپے تک بڑھ گئی۔

تھوک سطح پر چینی کے 50کلو بیگ کی قیمت200روپے اضافے سے 6750روپے تک پہنچ گئی ہے۔فی کلو قیمت 4روپے اضافے سے ہول سیل قیمت 135روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ مختلف مقامات پر پرچون سطح پر چینی 140سے145روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔


متعلقہ خبریں