اسلام آباد میں مزید 4 نئے سیکٹرز بنانے کی منظوری


کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 4 مزید نئے سیکٹرز بنانے کی منظوری دے دی گئی۔

گزشتہ روز چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت ڈیزائن ورکس پلاننگ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پلاننگ کمیشن افسران سمیت سی ڈی اے بورڈ ممبرز شریک ہوئے۔ اجلاس میں اسلام آباد کے نئے سیکٹرز میں سیکٹر سی 13، ڈی 13، ای 13 اور ایف 13 کے پی سی ون کی منظوری دی گئی۔

اسلام آباد پولیس کو سی ڈی اے کے 200 فلیٹس خالی کرنے کا حکم

اجلاس میں سیکٹر سی تیرہ کی لاگت کا تخمینہ 278 ملین روپے لگایا گیا ہے۔ سیکٹر سی 13 میں ہائی رائز بلڈنگ اور اپارٹمنٹس بھی رکھے گئے ہیں۔ اسی طرح سیکٹر ڈی تیرہ 5 ہزار 468 پلاٹس پر مشتمل ہے۔

اسلام آباد کے دیگر سیکٹرز میں سیکٹر ای تیرہ کے پی سی ون کی منظوری دی گئی۔ علاوہ ازیں سیکٹر ایف تیرہ کے ڈیولپمنٹ ورک کے پی سی ون کو بھی منظور کرلیا گیا۔ سیکٹر ایف تیرہ 5 ہزار 342 پلاٹس پر مشتمل ہے جسے 12 ہزار 767 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔

دورانِ اجلاس آرچرڈ ہائٹس کا منصوبہ بھی منظور کرلیا گیا۔ اسی کے ساتھ ہی ایف 10 اور ایف 11 سے کرنل شیر خان تک الیونتھ ایونیو بنانے کی منظوری دی گئی۔

سی ڈی اے نے شہری کو نالہ بیچ ڈالا

ڈیزائن ورکس پلاننگ کے اجلاس میں نیشنل بس ٹرمنل کی تعمیر کی منظوری دی گئی جسے 4252 ملین کی لاگت سے تیار کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں