انڈس موٹر کمپنی اور ٹویوٹا مصر کے درمیان معاہدہ طے پاگیا


پاکستان میں گاڑیوں کی مینوفیکچر کمپنی انڈس موٹر اور ٹویوٹا مصر کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

انڈس موٹرز کے ”میک ان پاکستان“ تصور نے بین الاقوامی سرحدیں عبور کرلیں۔ اب انڈس موٹرز کمپنی گلوبل سپلائی چین کا حصہ بنتے ہوئے ٹویوٹا مصر کو مصنوعات برآمد کرے گی۔

ٹویوٹا مصر اور انڈس موٹر کمپنی کے درمیان طے پائے جانے والے معاہدے پر رواں ماہ سے عمل درآمد ہو گا۔ انڈس موٹرز کمپنی نے گلوبل سپلائی چین کا حصہ بننے والے پاکستان کے پہلے آٹو مینوفیکچرر کا اعزاز حاصل کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر، ڈالر سستا

معاہدے کے حوالے سے چیف ایگزیکٹو انڈس موٹرز کمپنی علی اصغر جمالی نے کہا کہ ”میک ان پاکستان“ کے خواب کی بین الاقوامی سرحدوں سے باہر تکمیل عظیم دن ہے جبکہ گلوبل سپلائی چین میں شمولیت پاکستان کو دنیا کے نقشے پر ابھارنے اور معیشت کو مضبوط بنانے کے ہمارے عزم کی ترجمان ہے۔

انڈس موٹرز کے سی ای او کے مطابق اس وقت کمپنی گاڑیوں کا ایک مخصوص حصہ مصر کو برآمد کرے گی اور اگر اعتماد بحال رہتا ہے تو پھر ہم سے مزید پرزے برآمد کرنے کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے۔ اس سے ہماری برآمدات میں اضافہ ہو گا۔


متعلقہ خبریں