پی ایچ ڈی کرنیوالے ٹریفک وارڈن ڈاکٹر عابد نذیر سے آئی جی پنجاب کی ملاقات

پی ایچ ڈی کرنیوالے ٹریفک وارڈن ڈاکٹر عابد نذیر سے آئی جی پنجاب کی ملاقات

لاہور:  دوران ملازمت پی ایچ ڈی کرنے والے ٹریفک وارڈن ڈاکٹر محمد عابد سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکار مختلف بیماریوں میں مبتلا پائے گئے

پنجاب پولیس کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر شیئر کی جانے والی پوسٹ کے تحت آئی جی پنجاب نے پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر ٹریفک وارڈن محمد عابد نذیر کو مبارکباد دی اور ان کی یونیفارم پر ڈاکٹر کے نام والی نیم پلیٹ بھی لگائی۔

پنجاب پولیس کی کارروائی، اہم ملزم اٹلی سے گرفتار

شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان خود ڈاکٹر عابد نذیر کے یونیفام پر ڈاکٹر کے نام کی پلیٹ چسپاں کرتے ہوئے انہیں داد بھی دے رہے ہیں۔

ڈاکٹر عابد نذیر 2006 میں بطور ٹریفک وارڈن بھرتی ہوئے اور 2023 میں انہوں نے انٹرنیشنل ریلیشنز میں پی ایچ ڈی کی، انہوں نے 2009 میں ایم ایس کریمنالوجی کیا اور سی ایس ایس کا امتحان بھی دیا۔

پنجاب پولیس کا واٹس ایپ نمبر متعارف کروانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ ڈاکٹر عابد نذیر ایل ایل بی ہیں اور پیس اینڈ کانفلیکٹ میں ایم فل بھی  کر چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں