تمام اسمبلیاں 8 اگست کو تحلیل کردی جائیں، پی پی کی حکومت کو تجویز

تمام اسمبلیاں 8 اگست کو تحلیل کردی جائیں، پی پی کی حکومت کو تجویز

اسلام آباد: حکومت کی اہم اتحادی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی نے تجویز پیش کی ہے کہ تمام اسمبلیاں 8 اگست کو تحلیل کردی جائیں۔

حکومت 13 کے بجائے 11 اگست کو ہی اسمبلیاں تحلیل کرسکتی ہے، رانا ثنا اللہ

پی پی کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر الزماں شاہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ذرائع ابلاغ سے غیر رسمی بات چیت کے دوران کہا کہ ہماری جماعت نے حکومت کو تجویز پیش کی ہے کہ تمام اسمبلیاں 8 اگست کو تحلیل کردی جائیں، جس کے بعد عام انتخابات کا انعقاد ہو۔

واضح رہے کہ تمام اسمبلیوں کی آئینی مدت پانچ سال آئندہ ماہ مکمل ہو جائے گی۔

جس روز اسمبلیاں تحلیل ہوں گی، اُسی صبح نئی سیاست طلوع ہوگی، شیخ رشید

یاد رہے کہ ن لیگ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ ن گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا تھا کہ حکومت اسمبلیوں کو 13 اگست کے بجائے 11 اگست کو تحلیل کرسکتی ہے۔


متعلقہ خبریں