لاہور میں3 نئے انڈر پاسز کی تعمیر شروع ہو گی، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب

Mohsin Naqvi

لاہور: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ لاہور میں 17 جولائی سے 3 نئے انڈر پاسز کی تعمیر شروع ہو گی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے لاہور میں اکبر چوک فلائی اوور کی تعمیر کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دریائے راوی میں پانی سے خطرے کی صورتحال نہیں ہے اور دریائے راوی میں پانی کے اوور فلو کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے سلسلہ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں جبکہ کچے کے علاقے میں امن کے لیے کوشاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت 13 کے بجائے 11 اگست کو ہی اسمبلیاں تحلیل کرسکتی ہے، رانا ثنا اللہ

محسن نقوی نے کہا کہ لاہور میں 17 جولائی سے 3 نئے انڈر پاسز کی تعمیر شروع ہو جائے گی اور والٹن روڈ کی از سر نو تعمیر کا کام کیا جائے گا۔

انہوں ںے کہا کہ کسانوں کی کپاس اچھے ریٹ پر فروخت کو ممکن بنائیں گے۔


متعلقہ خبریں