ڈالر کی پھر اونچی اڑان ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج مستحکم

انٹربینک: ڈالر

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

ڈالر 2 روپے10 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 280 روپے  پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ایک ہفتے کے دوران امریکی ڈالر اور دیگر کرنسی کی قیمت گر گئی

دوسری جانب پا کستان اسٹاک ایکسچینج میں100انڈیکس میں 67 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، انڈیکس 44ہزار275 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔


متعلقہ خبریں