پاکستان کا طاقتور ادارہ اس وقت مکمل نیوٹرل ہے ،جاوید لطیف

فائل فوٹو


وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان کا طاقتور ادارہ اس وقت مکمل نیوٹرل ہے ، پانچ کرداروں نے پاکستان کی بربادی کی بنیاد رکھی، جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور جنرل (ر) فیض حمید کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف وفد کس حیثیت سے حکومت کی بجائے ایک سیاسی جماعت کے پاس گیا ، ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سےقرض ملنے پر خوشی اس بات پر تھی  تھا کہ ایک مخصوص جماعت کی طرف سے مخالفت کے باوجود کامیابی ملی۔

پنجاب میں انتخابی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا، جاوید لطیف

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعے کا ریاست کو انصاف نہیں مل رہا تو نواز شریف کو کیسے انصاف ملے گا؟۔


متعلقہ خبریں