پشاورمیں رنگ روڈ کے قریب علاقے میں فائرنگ ہوئی جس میں 4افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے 2افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مالاکنڈ میں فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ جرگےکے دوران پیش آیا۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والےچاروں بھائی ہیں ،
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،مرنے والوں کے گھر میں کہرام مچ گیا ہے ۔