بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی مداخلت کے بعد کرکٹر تمیم اقبال نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق تمیم اقبال آج اپنی اہلیہ ، سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ اور بی سی بی کے صدر نظم الحسن کے ہمراہ وزیراعظم سے ملے۔
اس حوالے سے تمیم اقبال نے میڈیا کو بتایا کہ وزیر اعظم نے آج سہ پہر مجھے اپنی رہائش گاہ پر مدعو کیا۔ ہم نے طویل ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے مجھے کرکٹ میں واپسی کی ہدایت کی جس پر میں اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کی سب سے اہم شخص کو نہیں کہنا ناممکن ہے۔
اس حوالے سے بی سی بی کے سربراہ حسن نے کہا کہ خوشی ہوئی کہ تمیم اقبال نے اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا۔میں جانتا تھا کہ اگر ہم آمنے سامنے بیٹھ سکتے ہیں، تو میں کوئی حل تلاش کر سکتا ہوں۔