عالمی بینک، خیبرپختونخوا میں صحت کیلئے 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز دینے کی منظوری

World Bank

اسلام آباد: عالمی بینک نے صوبہ خیبرپختونخوا سٹیزن سینٹر ڈلیوری پروجیکٹ اور ضم شدہ اضلاع میں انتظامی سہولت کے مراکز کے لیے 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر دینے کی منظوری دے دی ہے، منظوری بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے دی ہے۔

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 20کروڑ ڈالرز مالی معاونت کی منظوری دیدی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی بینک کے مشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے تحت خیبرپختونخوا میں دو سال کی عمر کے تقریباً تین لاکھ بچے چائلڈ ویلفیئر گرانٹس سے مستفید ہوں گے، ان خدمات کے استعمال سے منسلک مالی رکاوٹوں کو کم کرنے کے لیے بچوں کے خاندانوں کو ان کی صحت سے متعلق آگاہی سیشن میں شرکت اور ان کی نشوونما کی نگرانی کے لیے 12 ہزار 500 روپے ملیں گے۔

عالمی بینک کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر ناجی بنہاسین کا کہنا ہے کہ یہ پروجیکٹ بچوں کی نشوونما کے گرانٹس کو بڑھانے کے لیے حکومت کی معاونت کرے گا جو کہ ماؤں پر مشتمل ہوگا جس کے لیے صحت سے متعلق آگاہی سیشنز میں شرکت کرنا درکار ہوگا۔

پنجاب، صحت کارڈ پر نجی اسپتالوں میں دل اور گائنی کا مفت علاج بند

کنٹری ڈائریکٹر ناجی بنہاسین نے کہا ہے کہ یہ منصوبہ بچوں کی صحت سے متعلق معیاری خدمات تک رسائی بھی فراہم کرے گا۔

عالمی بینک کی معاونت سے یہ منصوبہ مقامی آبادی کو ضروری سہولیات کی فراہمی کو فروغ دینے کے لیے شہری سہولیات مراکز کے ون ونڈو آپریشن کے طریقہ کار کو تسلیم کرنے کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کی بھی مدد کرے گا۔

واضح رہے کہ شہری سہولیات مراکز چائلڈ ویلنیس گرانٹس کی فراہمی کے علاوہ مقامی کمیونٹیز کو اہم خدمات فراہم کرتے ہیں جن میں رجسٹریشن کی سہولیات بشمول پیدائش، موت، شادی، طلاق، خاندانی رجسٹریشن وغیرہ شامل ہیں۔

60 لاکھ پاکستانیوں کو غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے، عالمی بینک

اعداد و شمار کلے تحت اس منصوبے میں پانچ لاکھ 60 ہزار افراد شہری سہولیات مراکز میں فراہم کردہ خدمات سے استفادہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں