پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر پھر مہنگا ہونا شروع

ڈالر

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر مہنگا ہونا شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان معاہدے کے بعد ایک دم سستا ہونے والے امریکی ڈالر کی قیمت آج پھر بڑھ گئی۔ انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 6 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد نئی قیمت 278 روپے 10 پیسے تک پہنچ گئی۔

خلیجی اور وسطی ایشیائی ممالک کی سی پیک میں دلچسپی، اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کا امکان

دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کا بڑھتا ہوا رجحان سامنے آیا جہاں ڈالر 1 روپے مہنگا ہونے کے بعد 281 روپے کا ہوگیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے کا تھا۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے بعد منگل کے روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی تھی۔

ڈالر کی قیمت 240 تک گرنے کی پیش گوئی

منگل کے روز انٹربینک میں ڈالر10 روپے 55 پیسے سستا ہو جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت 5 روپے کم ہوکر 280 روپے پر آگئی تھی۔


متعلقہ خبریں