پی ٹی آئی کا ایک اور ہم خیال گروپ


گلگت بلتستان میں نئی حکومت بننے کا عمل قریب آتے ہی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ایک اور ہم خیال گروپ سامنے آ گیا۔

سابق وزیر خزانہ گلگت بلتستان جاوید منوا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات اور دیگر تمام ریاست مخالف اعمال کی مذمت کرتا ہوں اور پی ٹی آئی سے علیحدگی کے حوالے سے مشاورت کے بعد اعلان کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کے جارحانہ رویے کے خلاف تھے اور ہم سب سیاسی جماعتوں کو آپس میں بیٹھ کر علاقے کی بہتر مفاد میں سوچنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: میں نہیں سمجھتی کہ تحریک انصاف نے کوئی آئین پاکستان کی شکنی کی ہے، غریدہ فاروقی

اس سے قبل بھی گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کا فارورڈ بلاک بننے کی خبریں زیرگردش رہی ہیں اور حاجی گلبر خان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں 7 سے 8 منحرف اراکین کی حمایت حاصل ہے۔


متعلقہ خبریں