عمران ریاض کی جلد واپسی ہو گی، زاہد گشکوری


معروف اینکر پرسن عمران ریاض اب تک بازیاب نہیں ہوسکے ہیں، اس حوالے سے زاہد گشکوری کا کہنا ہے کہ عمران ریاض کی جلد واپسی ممکن ہے۔

انہوں نے اپ ڈیٹ دیتے ہوئے کہا کہ عمران ریاض خان کی جلد واپسی ہونے والی ہے، زاہد گشکوری کا کہنا تھا کہ میرے پاس بریکنگ نیوز یہ ہے کہ عمران ریاض خان جلد واپس اپنے گھر آنے والے ہیں، اپنے ذرائع سے ملنے والی خبر کی صداقت کے بعد کہہ سکتا ہوں عمران ریاض خان بالکل ٹھیک ہیں،پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے،جلد اپنے خاندان کے ساتھ ہوں گے۔

زاہد گشکوری کے ٹویٹ اور ویڈیو پروکیل میاں علی اشفاق نے لکھا کہ اس خبر اور معلومات کی صداقت کی تصدیق کر سکتا ہوں،حقیقی معلومات کے لیے لوگ یہ ویڈیو ضرور دیکھیں، منفی قیاس آرائیوں پر بھروسہ نہ کریں،ہم اگلے راؤنڈ کے لیے تیار ہیں۔

عاصمہ شیرازی نے عمران ریاض خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار دیدی

ٹوئٹر صارفین نے اس خبر پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ زاہد گشکوری ایک سنجیدہ اور پروفیشنل صحافی ہیں اور دعا دیتے ہوئے کہاکہ اللہ پاک عمران ریاض کو جلد اپنے گھر واپس لائیں، آمین۔

دوسری جانب اینکر پرسن عمران ریاض کی بازیابی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت کے دوران وزارت دفاع کے نمائندے کا کہنا تھا کہ کوشش کررہے ہیں عمران ریاض جلد بازیاب ہوجائیں۔

مزید کہا کہ لوکیشنز سمیت دیگر ایشوز پر کام کررہے ہیں، اگر درخواست گزار کو کچھ انتظامی رکاوٹوں کا مسئلہ ہے تو اس کو دیکھ لیتے ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ عمران ریاض جلد بازیاب ہوجائیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے عمران ریاض خان کی بازیابی کیلئے 25 جولائی تک کی مہلت دے دی۔


متعلقہ خبریں