5سے 8 جولائی تک بارشوں کے دوران سیاحتی مقامات پر پابندی عائد

Rain

محکمہ پی ڈی ایم اے بلو چستان نے 5سے 8جولائی تک مون سون بارشوں کے دوران سیاحتی مقامات پرجانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

محکمہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 5 سے 8 جولائی تک بارکھان، لورلائی، سبی، نصیر آباد، قلات، ژوب، لس لسبیلہ، آواران اور موسی خیل میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ بارش کے باعث پہاڑی علاقوں میں سیلاب، تیز ہواؤں کے باعث بجلی کی کھمبے، اور سولر پلیٹس متاثر ہوسکتی ہیں۔

لاہور میں چھ گھنٹوں سے موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے ڈوب گئے

ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان کا کہنا تھا کہ بارش اور تیز ہواؤں کے دوران عوام محفوظ مقام پر رہیں اور سیاح غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کریں۔

محکمہ پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے مختلف شہروں میں سیلابی صورت حال اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور وسطی پنجاب میں آٹھ جولائی تک موسلادھار بارشوں یا ژالہ باری کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں