امریکی ڈالر پھر مہنگا،277 روپے کا ہو گیا

ڈالر کی قدر میں 1 پیسے کا اضافہ

مسلسل دو دن تک انٹر بینک میں سستا ہونے والا امریکی ڈالر آج پھر مہنگا ہونے لگا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 56 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد ایک ڈالر کی قیمت  277 روپے ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 275 روپے 44 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ڈالر کے بعدپائونڈ، ریال، درہم اور یورو کی قیمتیں بھی گر گئیں

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 268 پوائنٹس کے اضافے سے 43 ہزار 825 پر آ گیا ہے۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 43 ہزار 557 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں