ملکی قرضوں میں 1250 ارب روپے کی کمی

rupees

سیکیورٹی اداروں کا221 مبینہ دہشتگردوں سے ایک ارب روپے کیش برآمدکرنے کا دعویٰ


امریکی ڈالر کی قدر گرنے سے ملکی قرضوں میں کھربوں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد ملک پر 1250 ارب روپے سے زائد کے غیر ملکی قرضے کم ہو گئے ہیں۔

ڈالر کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی ،روپیہ مزید تگڑا ہو گیا

یاد رہے کہ انٹربینک میں ڈالر10روپے55پیسےسستا ہوکر275روپے44پیسے کی سطح پربند ہوا۔

دوسری جانب امریکی ڈالر کے بعد اوپن مارکیٹ میں یورو، پاﺅنڈ، درہم اور ریال کی قدر میں بھی بھاری کمی ہوئی ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200روپے کی کمی

میڈیا رپورٹس کے مطابق  یورو 8 روپے سستا ہونے کے بعد 305 روپے ، پاﺅنڈ 13 روپے سستا ہونے کے بعد 355 روپے ، درہم 6.30 روپے سستا ہو نے کے بعد 72.70 روپے ، ریال 3.70 روپے سستا ہو نے کے بعد 71.70 روپے کا ہو گیاہے ۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں