علیم خان آئندہ الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے ، عطاء تارڑ کا دعویٰ
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ ایکطرفہ فیصلہ نہیں ہو سکتا ہے یہ ہمیں مل بیٹھ کر طے کرنا پڑے گا ۔
ہم نیوز کے پروگرام ’ہم دیکھیں گے‘ میں عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ استحکام پارٹی کیساتھ ہمارے معاملات چل رہے ہیں، بہت سارے ارکان ایسے ہیں جو ہمارے ساتھ بھی الائنس میں ہیں جبکہ استحکام پارٹی کیساتھ بھی ان کا رابطہ ہے۔ ان میں نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ اور دیگر شامل ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ اسی طرح متعدد ارکان ایسے بھی ہیں جو ہماری پارٹی ٹکٹس پربھی الیکشن لڑ چکے ہیں وہ ہمارے اتحادی ہیں اورپاکستان استحکام پارٹی کیساتھ رابطے میں بھی ہیں ۔
ایک سوال کے جواب میں عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ میری اطلاعات یہ ہیں علیم خان آئندہ الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے، اس کی وجہ وہ اب الیکٹورل سیاست میں حصہ نہیں لینا چاہتے بلکہ علیم خان اب پارٹی سیاست میں ہی رہنا چاہتے ہیں ۔
انکا مزید کہنا تھا کہ اگر وہ الیکشن لڑتے بھی ہیں تو ہماری طرف سے ایاز صادق مائنس تو نہیں ہو سکتے ۔مزید ویڈیو میں ملاحظہ کریں ۔