مون سون بارشیں, این ڈ ی ایم اے نےخبردارکردیا

ndma

ہوشیار خبردار مزید بارشیں ، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ،ایڈوائزری جاری


مون سون بارشوں کا سلسلہ آج سے 8 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق مختلف علاقوں میں آندھی اورطوفان کیساتھ شدید بارشیں متوقع ہیں۔

3 جولائی سے ملک بھر میں بارشوں کے آغاز کی پیشگوئی

بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈ نگ کا خدشہ ہے، مون سون بارشوں کے دوران نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

این ڈی ایم اے نے ممکنہ مون سون بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں ۔متعلقہ اداروں کو ہنگامی مشینری و عملے کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

جون، جولائی اور اگست میں معمول سے کم بارشیں ہونے کی پیش گوئی

ضلعی انتظامیہ ایمرجنسی میڈیکل عملہ کی موجودگی یقینی بنائے۔سیاح ا و رمسافر سفر سے قبل موسمی حالات سے با خبر رہیں۔

کسان و مویشی مالکان موسمی حالات کے پیش نظر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں،متعلقہ ادارے سیلاب کے خطرے سے دوچار علاقہ مکینوں کو پیشگی اطلاع فراہم کریں۔


متعلقہ خبریں