ملک بھر میں جولائی کے پہلے ہفتے مون سون بارشوں کا امکان


محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی، بارشوں کا سلسلہ جولائی کے پہلے ہفتے تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق 3 جولائی سے 8 جولائی تک اسلام آباد سمیت راولپنڈی، مری اور گلیات میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے کئی شہروں میں بھی بادل جم کر برسیں گے۔

3 جولائی سے ملک بھر میں بارشوں کے آغاز کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی جانب سے آج سے خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بارش کے باعث ندی نالوں میں تغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی ہے۔ بارشوں کے باعث پشاور، چارسدہ، نوشہرہ اور دیگر علاقوں میں اربن فلڈنگ کا بھی امکان ہے۔ مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے 8 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

دوسری طرف بارکھان، لسبیلہ، ڈی آئی خان اور ملتان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ سندھ کے شہر سکھر، جیکب آباد، ٹھٹہ، عمر کوٹ اور حیدر آباد میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ ساتھ ہی اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں