فرانس میں کل سے انٹرنیٹ جزوی طور پر بند کرنے کی تیاریاں


فرانس کی وزارت داخلہ و اوورسیز نے حالیہ ہنگاموں کے تناظر میں عوامی تحفظ اور امن وامان کو یقینی بنانے کے لیے اہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

فرانس کی وزارت داخلہ  و اوورسیزکی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 3 جولائی سے  رات کے اوقات میں مخصوص علاقوں میں انٹرنیٹ تک رسائی پر عارضی پابندیاں لاگو ہوں گی۔

ان پابندیوں کا مقصد سوشل میڈیا  کے غلط استعمال کو روکنا ہے ۔یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ یہ پابندیاں بنیادی خدمات جیسے ہسپتالوں، ہنگامی خدمات اور اہم بنیادی ڈھانچے کو متاثر نہیں کریں گی۔

اس کے علاوہ موبائل اور لینڈ لائن آپریٹرز بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی سروسز کو چلاتے رہیں گے۔


متعلقہ خبریں