ڈونلڈ ٹرمپ کی خفیہ دستاویزات اپنے پاس رکھنے کے حوالے سے آڈیو منظر عام پر آگئی


امریکا میں بھی آڈیو لیکس کا سلسلہ شروع ہوگیا، خفیہ دستاویزات رکھنے اور انکے غیر متعلقہ افراد کو دکھانے کے حوالے سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہم آڈیو لیک منظر عام پر آگئی۔

امریکی نیوز چینل سی این این کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ کی 2021 کی انتہائی خفیہ آڈیو منظر عام پر لائی گئی۔ آڈیو میں سابق امریکی صدر کو اپنے اسٹاف ممبرز، ایک رائٹر اور ایک پبلشر کے ساتھ خفیہ دستاویزات رکھنے کا اعتراف کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

روس سے تیل کی خریداری پر امریکا کو کوئی اعتراض نہیں، مصدق ملک

آڈیو میں سابق امریکی صدر کی طرف سے ان دستاویزات کو اہم قرار دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہوں نے بغیر اجازت ان خفیہ دستاویزات کو اپنی تحویل میں لے رکھا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ جنرل مارک کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ایران پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔

اس حوالے سے سی این این کے اینکر اینڈرسن کوپر کے مطابق سابق امریکی صدر کی یہ آڈیو پہلی مرتبہ منظر عام پر آئی ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ وہی ریکارڈنگ ہے جس کا حوالہ وفاقی استغاثہ نے دیا تھا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رہا

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی یہ ریکارڈنگ جولائی 2021 میں انکے اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملی کے درمیان ملاقات سے لی گئی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ آڈیو میں دستاویزات حاصل کرنے کے حوالے سے بھی بتا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے خفیہ امریکی راز ایسے لوگوں میں شیئر کیے جن کے پاس سیکیورٹی کلیئرنس نہیں تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ پر خفیہ دستاویزات اپنے پاس رکھنے کے 37 الزامات کا سامنا ہے۔


متعلقہ خبریں