مل جل کر رہنے میں رحمت اور الگ الگ ہونے میں مصیبت ہے، خطبہ حج


امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ مل جل کر رہنے میں رحمت اور الگ الگ ہونے میں مصیبت ہے، اتفاق پیدا کرنا معاشرے، خاندان اور ہر فرد کی ذمہ داری ہے، شیطان انسانوں کے درمیان پھوٹ پیدا کرتا ہے۔

میدانِ عرفات کی مسجد نمرہ سے خطبہ حج دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ نے تفرقہ ڈالنے سے منع کیا ہے، اللہ نے تفرقہ کی باتوں سے دور رہنے کا حکم دیا ہے۔ اللہ ایک ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اے مسلمانو اللہ سے ڈرو، اللہ کی اطاعت کرو، ہمیں صرف اللہ کی عبادت کرنی ہے۔

الشیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ اللہ کے علاوہ کوئی عباد ت کے لائق نہیں، اللہ کے سواکسی کو معبود نہ کہو۔ اللہ کی حدوو کا خیال رکھو، اے ایمان والو! اللہ ایک ہے اور اس کی عبادت تم پر واجب ہے اور سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں۔

رواں سال فریضہ حج ادا کرنے والے پاکستانی سیاستدانوں کے نام سامنے آگئے

امام کعبہ نے خطبے کے دوران کہا کہ میں گواہی دیتا ہوں اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ دن رات کا آنا جانا، اللہ تعالیٰ کی نشانیاں ہیں۔ ہر نبی نے یہاں آکر یہی دعوت دی کہ اللہ کی بندگی کرو، اللہ کا حکم ہے تمام مسلمان متحد ہوں، توحید کی دعوت تمام نبیوں میں مشترکہ رہی ہے۔

انہوں نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نماز کو قائم کریں، حاکمیت اور حقیقی حکمرانی اللہ تعالیٰ کی ذات کی ہے۔ اللہ نے فرمایا جس نے کتاب میں اختلاف کیا وہ ہدایت سے دور ہیں۔ قرآن کریم میں مسلمانوں کو آپس میں جُڑ کر رہنے کا حکم ہے۔ اچھے اخلاق سے دوسروں کے دل میں جگہ پیدا ہوجاتی ہے۔

بھارتی شہری حج کرنے بذریعہ پاکستان پیدل مکہ پہنچ گیا

الشیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ اللہ کی اطاعت کرو، حدود اللہ کا خیال رکھو۔ لوگوں کی زبانیں اور رنگوں کا مختلف ہونے میں بہت نشانیاں ہیں۔ مل جل کر رہنے میں رحمت اور الگ الگ ہونے میں مصیبت ہے۔ اتفاق پیدا کرنا معاشرے، خاندان اور ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔

امام کعبہ نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں صبر کی تلقین کی ہے۔ والدین، میاں، بیوی اور بچوں کے حقوق کو اللہ نے واضح کردیا ہے۔ مسلمان وہ ہے جو دوسروں کے لیے وہ پسند کرے جو اپنے لیے کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں