نیدرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو سپر اوور میں شکست دے دی


زمبابوے میں ورلڈکپ کوالیفائر راؤنڈ کھیلا جا رہا ہے، جس میں ایک میچ میں نیدرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد سپر اوور میں شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کر لی۔

ہرارے کے تکاشنگا کرکٹ گراؤنڈ میں نیدر لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

مقررہ پچاس اوورز میں ویسٹ انڈیز نے 374 رنز بنائے اور اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے، نیدرلینڈ نے مقررہ اوورز میں 374 رنز بنا لئے اور اس کے نو کھلاڑی آؤٹ ہوئے، اس طرح میچ برابر ہو گیا۔

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کی ٹرافی، رونمائی کیلئے 31 جولائی کو پاکستان پہنچے گی

میچ کے نتیجے پر پہنچنے کے لئے سپر اوور کرانے کا فیصلہ کیا گیا، سپر اوور میں نیدر لینڈ نے پہلے بیٹنگ کی، نیدر لینڈ کی جانب سے لوگن وین بیک نے سپر اوور میں ویسٹ انڈیز کے باؤلر جیسن ہولڈر کو آڑے ہاتھوں لیا اور چھ گیندوں پر 30 رنز بنا ڈالے، ان کے تین چھکوں اورتین چوکوں نے کمنٹیٹرز کو حیران کر دیا تو دوسری جانب شائقین خوب محظوظ ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کو باؤلنگ بھی لوگن وین بیک نے کرائی، ویسٹ چھ گیندوں پر صرف 8 رنز بنا سکا اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

اس طرح سپر اوور میں وین بیک کی شاندار کارکردگی کے باعث نیدر لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تاریخی فتح حاصل کر لی۔ لوگن وین بیک میچ کے بہترین کھلاڑی ٹھہرے۔

اگر ویسٹ انڈیز کو ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرناہے تو اسے اب سپر سکس مرحلے میں ہر صورت اپنے تمام میچ جیتنا ہوں گے۔


متعلقہ خبریں