خطبہ حج اردو سمیت 20 زبانوں میں نشر کیا جائے گا

خطبہ حج اردو سمیت 20 زبانوں میں نشر کیا جائے گا

ریاض: اس سال حج سیزن میں اردو سمیت بیس زبانوں میں خطبہ حج کا ترجمہ نشر کیا جائے گا، یہ امور مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کے لیے جنرل پریذیڈنسی میں زبان و ترجمے کا ادارہ انجام دے گا۔

مناسک حج کا آغاز ہو گیا، منیٰ میں خیمہ بستی آباد

سعودی عرب کے مؤقر انگریزی اخبار عرب نیوز اور خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ کام جنرل پریذیڈنسی کی زبان و ترجمے کے ادارے کی طرف سے انجام دیے گئے دیگر اہم کاموں میں سے ایک ہوگا۔

ادارے کے نائب جنرل صدر احمد الحیمدی کا کہنا ہے کہ خطبہ حج کا ترجمہ ادارے کے 2024 کے اسرٹیٹجک پلان کے عین مطابق ہے۔

ادارہ خدمات کی فراہمی میں توسیع کے بعد 20 بین الاقوامی زبانوں اردو، انگریزی، فرانسیسی، فارسی، ہاؤسا، روسی، ترکی، پنجابی، چینی، مالائی، سواحلی، ہسپانوی، پرتگالی، امہاری، جرمن، سویڈش، اطالوی، ملیالم، بوسنیائی اور فلپائنی زبانوں میں خطبہ حج کا ترجمہ کرے گا۔

میڈیا کے مطابق منارہ الحرمین ڈیجیٹل پلیٹ فارم، قراان وسنت چینلز اور 10 ایف ایم ریڈیو خطبہ حج کا ترجمہ نشر کریں گے۔

عازمین حج کیلئے بڑی سہولت، پہلی بار خود کار ڈرائیونگ بس سروس کا آغاز کردیا

واضح رہے کہ 2017 میں پہلی مرتبہ پانچ بین الاقوامی زبانوں میں خطبہ حج کا ترجمہ نشر کیا گیا تھا، بعد ازاں زبانوں کی تعداد بڑھا کر دس کردی گئی تھی جو 2022 میں بڑھ کر14 ہو گئی تھی۔

مؤقر ویب سائٹ العربیہ کے مطابق خطبہ حج کا ترجمہ نشر کرنے کے لیے منارات الحرمین پلیٹ فارم سے ڈیجیٹل سروسز سسٹم کی تیاری کا اعلان کیا ہے۔

جنرل پریذیڈنسی انڈر سیکرٹری جنرل برائے تکنیکی امور ڈیجیٹل تبدیلی اور مصنوعی ذہانت انجینیر وسام بن محمد مقادمی نے کہا ہے کہ میدان عرفات کے خطبہ کے ترجمے کے منصوبے کا مقصد مسلمانوں کو ڈیجیٹل دنیا کو استعمال کرتے ہوئے خطبہ حج سننے اور دیکھنے کے قابل بنانا ہے۔

رواں سال فریضہ حج ادا کرنے والے پاکستانی سیاستدانوں کے نام سامنے آگئے

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ سروس مسجد حرام کے منارات حرمین پلیٹ فارم کی ویب سائٹ اور اسمارٹ فون ایپلی کیشنز کے ذریعے دنیا بھر میں 500 ملین سے زیادہ افراد تک پہنچانے کے لیے تیار کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں