پیپلزپارٹی نے ن لیگ سے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں سیٹیں مانگ لیں، ملاقات کی اندرونی کہانی

پیپلزپارٹی نے ن لیگ سے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں سیٹیں مانگ لیں، ملاقات کی اندرونی کہانی

دبئی: پاکستان پیپلزپارٹی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں نشستیں مانگ لی ہیں۔

نواز شریف اور زرداری کیلئے جہانگیر ترین کا پیغام لیکر عون چودھری دبئی روانہ

ذمہ دار ذرائع کے مطابق ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے قائدین کے درمیان ہونے والی ابتدائی ملاقات میں طے کیا گیا کہ گیلانی خاندان، راجہ پرویز اشرف، قمر الزماں کائرہ اور ندیم افضل چن سمیت کچھ دیگر اہم رہنماؤں کے حلقوں میں ن لیگ اپنے امیدواروں کو انتخابات میں کھڑا نہیں کرے گی تاہم یہ حتمی فیصلہ فائنل ملاقات میں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کی اندرونی کہانی کے تحت ن لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی سابق صدر پاکستان اور پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان تفصیلی ہونے والی ملاقات میں مزید امور پر غور و خوص کیا جائے گا جب کہ حتمی فیصلہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی لندن سے دبئی آمد کے بعد ہونے والی ملاقات میں طے پائے گا۔

ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کی جانب سے آصف زرداری کو ڈنر کی بھی دعوت دی گئی ہے جس میں پی پی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز سمیت دیگر اہم رہنما شرکت کریں گے۔

میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے قانونی ٹیم تشکیل

دبئی میں ہونے والی ملاقات میں یہ بھی طے کیا جائے گا کہ اسمبلیوں کو اپنی آئینی مدت پوری کرنے دی جائے یا وقت سے پہلے انہیں تحلیل کردیا جائے؟ تاکہ الیکشن کی تیاری کا زیادہ وقت مل سکے۔

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے قائدین نگران وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے ناموں پر بھی صلاح و مشورہ کریں گے جب کہ اس بات کو بھی حتمی شکل دی جائے گی کہ آئندہ عام انتخابات میں ق لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ کن بنیادوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی؟

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ ن لیگ کے کچھ مزید اہم رہنما بھی ہونے والی ملاقاتوں میں شرکت کے لیے دبئی روانہ ہوں گے۔

چارٹر آف اکانومی پر دستخط کرنے کو تیار ہوں، آصف زرداری

واضح رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنما پیٹرن انچیف جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد نواز شریف اور آصف زرداری کے لیے اہم پیغام لے کر لندن سے دبئی روانہ ہو گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں