اسٹیٹ بینک کا ہنگامہ اجلاس، شرح سود میں اضافہ

اسٹیٹ بینک

پاکستان کے مرکزی بینک نے شرح سود میں مزید اضافہ کر دیا۔

اسٹیٹ بینک کے ہنگامی اجلاس میں شرح سود میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کیا ہے،شرح سود 21 فیصد سے بڑھا کر 22 فیصد کر دی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے گزشتہ اجلاس سے اب تک ملک میں مہنگائی میں اضافے کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے جس کی سدباب کیلئے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مانیٹری پالیسی کمیٹی کے مطابق یہ مہنگائی میں اضافے کے خطرات مالیاتی اور بیرونی سیکٹرز میں اصلاحاتی اقدامات کے نفاذ کی وجہ سے ہیں جو آئی ایم ایف کے جاری پروگرام کی تکمیل کیلئے ضروری ہیں۔


متعلقہ خبریں