ہم چاہتے ہیں پاکستان کے نظام کو سود سے پاک کیا جائے، اسحاق ڈار

Ishaq Dar

اسحاق ڈار اس وقت کہاں ہیں؟ افواہوں کا ڈراپ سین


وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں پاکستان کے نظام کو سود سے پاک کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ سود سے متعلق حکومت نے اپنی اپیلیں واپس لیں،حکومت کا عزم ہے کہ پاکستان میں اسلامی نظام نافذ ہو۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے فیڈرل شرعی کورٹ کی ججمنٹ کیخلاف بینکوں کی اپیلوں کو واپس لیا۔

آئی ایم ایف معاہدے کیلئے مزید 215 ارب روپے کے ٹیکس لگا رہے ہیں، اسحاق ڈار

فیڈرل شرعی کورٹ نے ججمنٹ دی تھی کہ 5 سال کے اندر اندر معاشی نظام کو اسلامی بنایا جائے۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہناتھا کہ ہم نے اس حوالے سے ایک کمیٹی قائم کی ہے جس میں بہترین سکالر زشامل ہیں، ان کا کہناتھا کہ ہم نے پچھلی حکومت میں بھی اس حوالے سے اقدام کیے تھے۔

وفاقی وزیر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک کامیاب تجربہ کو سامنے رکھتے ہوئے اسے دوبارہ شروع کیا، سال 2013سے 2017میں بھی اعلیٰ اختیارات پر ایک کمیٹی بنائی تھی۔


متعلقہ خبریں