ٹک ٹاکر خاتون کی موت کے معاملے میں بڑی پیشرفت


جناح ہسپتال کراچی  میں خاتون کی لاش چھوڑکرفرارہونے کے واقعے میں اہم پیشرف سامنے آئی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے متوفیہ کے شوہر کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس  کا کہنا ہے کہ متوفیہ کاشوہر کئی روز سے گھر سے لاپتہ تھا،زیرحراست شخص نشے کا عادی اور بے روزگار ہے۔

شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر خاتون کی کراچی میں موت ہوگئی

متوفیہ کے والد کا بھی پولیس سے رابطہ ہوگیا ہے،ممکنہ طور پر لڑکی کےوالد آج رات یا کل صبح تک کراچی پہنچ جائیں گے۔

والد کے بیان کی روشنی میں قانونی کارروائی مزید آگے بڑھائی جائے گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں